عائشہ عمر 181

عائشہ عمر کی ‘ایج واکنگ’ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی دبئی میں ایج واکنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اْنہیں دبئی اسکائی ویوز پر ‘ایج واکنگ’ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عائشہ عمر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ایج واکنگ کرنا بہت پرجوش ہے لیکن، یقینی طور پر یہ کمزور دل والے افراد کے لیے نہیں ہے’۔اداکارہ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسندکیا جارہا ہے، اب تک 6 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں