اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے یوم پاکستان کی پریڈ میں وزارت سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے فلوٹ کی شرکت پر فخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کا فلوٹ 23 مارچ کی پریڈ میں واپس آیا ہم نے ڈئزائین میں دکھایا ہے کہ دفاع کے امور میں ٹیکنالوجی کی ترقی تو ہوء ہی ہے لیکن کرونا کی وباء سے نبٹنے، صحت،الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی، سول ڈرون، ہوا اور سورج سے بجلی جیسے امور پر ہم نے کامیابیاں سمیٹیں
