ڈی پی او 109

طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ، ڈی پی او راشد ہدایت

اوکاڑہ
( شیر محمد)ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں ایک اہم سیمینار منعقد ہوا جس میں کیٹیگری اے اور اے پلس تعلیمی اداروں کے سربراہان، پرنسپل صاحبان اور انتظامی نمائندوں نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنا تھا۔
ڈی پی او راشد ہدایت نے شرکاء کو موجودہ چیلنجز کے تناظر میں سیکیورٹی کے تقاضوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلباء اور اساتذہ کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سیف سٹی اتھارٹی کے افسران نے شرکاء کو پینک بٹن کے مؤثر استعمال سے متعلق عملی تربیت دی مزید برآں، پبلک سیفٹی ایپ کے ذریعے عوامی تحفظ اور فوری رسپانس کے نظام سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
آخر میں ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ طلباء و اساتذہ کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں