طالبان عبوری 136

طالبان عبوری حکومت کے کم سے کم 14 اراکین اقوامِ متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل

کابل(ر پورٹنگ آن لائن)گذشتہ روز طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا تھا اور کابینہ کے 27 عہدیداروں کی فہرست بھی جاری کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی جانب سے دہشتگردوں کی ایک بلیک لسٹ موجود ہے جس میں ایسے افراد شامل ہیں جو عالمی طور پر مطلوب ہیں۔ اس فہرست میں ان ناموں کو ڈھونڈنے پر معلوم ہوا کہ 27 میں سے نئی افغان کابینہ کے کم سے کم 14 اراکین اقوامِ متحدہ کی دہشتگردوں کی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔ تاہم یہ تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ ان 14 افراد اور موجودہ عبوری حکومت میں ملا محمد حسن اخوند، وزیرِ اعظم،ملا عبدالغنی برادر، نائب وزیرِ اعظم،مولوی عبدالسلام حنفی، نائب وزیرِ اعظم،مولوی محمد یعقوب مجاہد، دفاع،

ملا سراج الدین حقانی، داخلہ ،امیر خان متقی، خارجہ،ملا عبداللطیف منصور، پانی و بجلی،نجیب اللہ حقانی، برقی مواصلات،خلیل الرحمان حقانی، پناہ گزین افراد،عبدالحق وثیق، انٹیلیجنس،قاری دین محمد حنیف، اقتصادیات،نوراللہ نوری، سرحد و قبائل،شیر محمد عباس ستانکزئی، نائب وزیرِ خارجہ امور،مولوی نور جلال، نائب وزیرِ خارجہ شامل ہیں،خیال رہے کہ دیگر 13 افراد میں سے اکثر مختلف عرفیت سے بھی جانے جاتے ہیں اور اس فہرست کے ذریعے ان ناموں کے حوالے سے تصدیق کرنا فی الحال ممکن نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں