لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیر اعظم و صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پر افغان طالبان کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ہر حملے کا دندان شکن جواب دیا جائے گا،طالبان رجیم نے پاکستان پر حملہ کر کے محسن کشی کی ہے،ہماری مسلح افواج نے بھارتی پراکسی کو ناکوں چنے چبوا دئیے،افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے،ابھی وقت ہے افغانستان بھارتی پراکسی کے طور پر کام کرنا بند کر دے۔
انہوںنے کہا کہ پوری قوم اپنے مسلح افواج کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے دفاع کیلئے اپنی فوج کے ساتھ ہے۔








