طارق فضل چودھری 12

طارق فضل کی رینجرز اہلکاروں پر دہشتگرد حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز اہلکاروں پر دہشتگرد حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اتوار کو اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وطن عزیز کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں، جن کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کسی صورت قابلِ قبول نہیں، پاکستان کے بہادر سکیورٹی ادارے ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔

انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور زخمی اہلکاروں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و استحکام عطا فرمائے اور ہمارے سکیورٹی اداروں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں