لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے ضیا محی الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، ٹوئٹر پر ضیا محی الدین کے انتقال پر جاری تعزیتی بیان میں عمران خان نے کہا کہ میری ان سے شناسائی دہائیوں پر محیط ہے،
انہوں نے کہا کہ ضیا محی الدین نہایت مہذب اور اردو ادب کے حوالے سے خاص طور پر ایک وسیع المطالعہ شخصیت تھے،عمران خان کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین کو تفریح کی دنیا میں ایک ادارے کا مقام حاصل تھا، وہ ہماری یادوں کا حصہ رہیں گے،سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔