چیف الیکشن کمشنر 223

ضمنی انتخابات کے آزادانہ منصافانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنایا جائے،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) چیف الیکشن کمشنرنے صوبائی الیکشن کمشنرسندھ،چیف سیکرٹری،آئی جی سندھ اور مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے این اے221تھرپارکرمیں ضمنی انتخاب کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کا حکم دیا ہے۔

اتوار کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ،چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 221تھر پار کر-I میں آج(اتوار)کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پربلا تفریق سخت کاروائی کی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے آزادانہ منصافانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں