اینٹی کرپشن 246

ضلع جھنگ میں گجر اور نون برادری کے قبضہ سے اربوں روپے مالیت کی اراضی وا گزار

جعفر بن یار

اینٹی کرپشن کی جانب سے جھنگ کے علاقہ میں بڑے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی،
اربوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی واگزار
 اینٹی کرپشن

اینٹی کرپشن جھنگ کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری نے مشترکہ آپریشن میں حصہ لیا
اینٹی کرپشن جھنگ نے اٹھارہ ہزاری کے علاقے سے 2269 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی
واگزار کرائی گئی سرکاری زمین کی مالیت ایک ارب چالیس کروڑ سے زائد ہے
 اینٹی کرپشن

سرکاری زمین پر گجر اور نون برادری کے بااثر متعدد افراد عرصہ دراز سے قابض تھے۔
 اینٹی کرپشن

پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر اور لینڈ و قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں