مشقیں 126

ضلع بھر میں تعلیمی اداروں میں سیفٹی سیمینارز اور ہنگامی صورتحال میں انخلاء کی تربیتی مشقیں جاری۔

اوکاڑہ
( شیر محمد)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ و تمغہ امتیاز) کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیرِ نگرانی پاک لائف سیور پروگرام کو یقینی بناتے ہوئے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں (سکول، کالج و یونیورسٹی) میں ہنگامی صورتحال میں طلباء و طالبات کے محفوظ انخلاء کےلیے تربیتی مشقیں جاری ہیں جن میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طالبعلموں کو محفوظ مقامات/ اسمبلی ایریا میں اکٹھا ہونے کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ خون کے بہاؤ کو روکنا، ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں طبی امداد فراہم کرنا، آگ لگنے پر آگ پر فوری طور پر قابو پانا اور ساتھیوں کو لے کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے بارے میں آگاہی لیکچرز فراہم کیے جانے کے ساتھ ساتھ عملی مشقوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال مختلف سکولوں میں وزٹ کرتے ہوئے طالبعلموں سے تربیتی مشقوں کے حوالے سے سوالات اور عملی مشقوں کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ طالب علموں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہنگامی صورتحال میں کس طرح اپنی اور اپنے ساتھیوں کی مدد کرتے ہوئے جانوں کو بچانا ہے۔

علاوہ ازیں سی ٹی ڈی اور پولیس کے ساتھ مل کر 5 مختلف تعلیمی اداروں میں فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122 کی جانب سے دشت گردی کے بعد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں