تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام پر حد سے زیادہ مطالبات کے سامنے نہیں جھکے گا۔انہوں نے انقلابِ ایران کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت تہران کے آزادی سکوائر پر تقریر میں کہا کہ ایران ضرورت سے زیادہ مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران جارحیت کے سامنے نہیں جھکے گا لیکن ہم خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنی پوری طاقت سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام کی کسی بھی تصدیق کے لیے تیار ہے اور اصرار کیا کہ تہران جوہری ہتھیار نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔









