شرجیل میمن 42

صوبے میں لاکھوں لوگوں کو روزگار دیناچاہتے ہیں، شرجیل انعام میمن

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبے میں لاکھوں لوگوں کو روزگار دیناچاہتے ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بعد کاروبار کا ٹرینڈتبدیل ہواہے، لوگ گھر میں بیٹھ کرکام کررہے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے آئی ورک فارسندھ پورٹل کاافتتاح کیا، سندھ حکومت کی جانب سے بنایا گیا یہ جاب پورٹل عوام کیلئے مفید ہوگا، پورٹل پر ہنر مندافرادکی سی ویزموجود ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں میرٹ کی بنیادپرروزگارفراہم کریں گے.

روزگار کیلئے پورٹل بنایاہے، کراچی میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شعبہ ٹرانسپورٹ میں بہتری کیلئے اقدامات کررہیہیں، پاکستان ہرعالمی ایونٹ کیانعقادکیلئیہروقت تیارہے، کھیلوں کے اعتبار سے بھی سندھ میں بڑے ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں عالمی سطح کے ایونٹس کاانعقادکیاجاتاہے، پاکستان ایک محفوظ اورپرامن ملک ہے، ملازمتیں فراہم کرنے والے پورٹل میں 1لاکھ 24 ہزارافرادرجسٹرڈہوئے، پورٹل سے 2 ہزارسیزائد ملازمتیں فراہم کی جاچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں