فیصل کریم کنڈی 76

صوبہ میں بدامنی سمیت تمام مسائل کا حل سیاسی جماعتوں کے اتحاد میں پوشیدہ ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد /پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ میں بدامنی سمیت تمام مسائل کا حل سیاسی جماعتوں کے اتحاد میں پوشیدہ ہے.

گورنر ہاؤس اس حوالہ سے اپنا تاریخی کردار ادا کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پارٹی کے دیرینہ راہنماء احسان اللہ خان کی رہائش گاہ پر عشائیہ میں گفتگو کے دوران کیا پارٹی کی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سواتی ، ملک سعید ، ڈویڑنل صدر مصباح الدین خان ، ملک عدیل اعوان اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پارٹی قیادت کہ جانب سے دیئے گئے اور اعتماد کی تکمیل کے لیئے کوشاں ہیں کارکن ہمارا اثاثہ ہیں گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔ اس موقع پر احسان اللہ خان نے گورنر خیبرپختونخوا کے کردار کو پاکستان بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیئے قابل فخر قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں