لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے لاہور اورراولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگرحساس اضلاع میں انسداڈینگی سرگرمیوں کو فوراًتیزکرنے کا حکم دے دیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ احکامات سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ کمیٹی اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔اس موقع پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم اوروڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،پی ایچ اے،ڈی ایچ اے،ریسکیو1122،سپیشل برانچ،ہائرایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کاتفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے صوبائی وزیر صحت کومختلف محکمہ جات کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے کارکردگی پیش کی۔مختلف محکمہ جات کے نمائندگان نے صوبائی وزیر صحت کو انسدادڈینگی مہم کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھرمیں ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام ترسرگرمیوں کو سخت مانیٹرکیا جا رہاہے۔ کوروناوائرس کے ساتھ ڈینگی کا بھی مقابلہ کرناہوگا۔ڈینگی لاروابارے رپورٹ نہ کرنے والے اضلاع کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ریڈ زون میں آنے والے تمام اضلاع ڈینگی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں۔تمام متعلقہ ادارے انسدادڈینگی سرگرمیوں کی تفصیلات محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکوبھجوائیں۔ڈینگی لاروا تلفی کو یقینی بنانے کیلئے ٹارگٹ آپریشنزکئے جائیں۔تمام سی ای اوز سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرانسدادڈینگی سرگرمیوں کو کامیاب بنائیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کے سرویلنس ٹیسٹنگ تیز کردی گئی ہے۔کمشنرزاور ڈی سی حضرات انسداد ڈینگی مہم کے اعدادوشمارکے حوالہ سے ڈیش بورڈ کو خودمانیٹرکریں۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات کو انسدادڈینگی مہم کی کامیابی کیلئے مزیدمتحرک ہوناہوگا۔پنجاب میں ڈینگی کوسرنہیں اٹھانے دیں گے۔ہاٹ سپاٹس کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی کرکے ڈینگی لارواء کو تلف کیاجائے۔تمام متعلقہ محکمہ جات ڈینگی وباء کے تدارک کیلئے کوارڈینیشن کو مزیدمضبوط بنائیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ڈی ایگ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ احتیاط نہ کرنے سے ڈینگی کے کیسزکی تعدادمیں اضافے کا خدشہ ہے۔
محکمہ صحت پنجاب ہیلپ لائن کے ذریعے لوگوں کو ڈینگی بخار سے متعلق آگاہی فراہم کررہا ہے۔کوروناوائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی کا بھی مربوط حکمت عملی کے تحت مقابلہ کررہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ڈینگی کی سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔صوبہ میں ڈینگی کے تدارک کیلئے انتظامیہ کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کارکردگی بہترکرنے کیلئے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن جاری ہے۔ڈینگی پر قابوپانے کیلئے یہی وقت کام کرنے کا ہے۔انہوں نے کہاکہ سرویلنس اور لاروا سائیڈنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔انسدادڈینگی کے حوالے سے تمام محکمے اپنے فرائض ذمہ داری سے اداکریں۔صوبائی وزیرصحت نے عوام سے اپنے گھروں،دوکانوں اور دفاترکوصاف ستھرارکھنے کی اپیل بھی کی۔









