نیویارک (رپورٹنگ آن لائن )عالمی ادار صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے دوران یمن کے صنعا ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا لیکن وہ خود محفوظ رہے۔
وہ موقع پر موجود تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیڈروس نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ ہمارے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا ہے۔ ایئرپورٹ پر کم از کم دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کا دیگر عملہ بھی محفوظ تھا لیکن جائے وقوع پر مرمت ہو جانے تک ان کی روانگی موخر کر دی گئی۔
اقوام متحدہ کے زیرِ حراست عملے کی رہائی اور جنگ زدہ ملک میں صحت اور انسانی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشن کے سلسلے میں ٹیڈروس یمن میں تھے۔انہوں نے کہا کہ مشن اختتام پذیر ہوا اور ہم زیرِ حراست افراد کی فوری رہائی کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرواز میں ان کی سواری کے وقت ایئرپورٹ فضائی بمباری کی زد میں آیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور، مسافروں کی روانگی جہاں ہم تھے وہاں سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر اور رن وے کو نقصان پہنچا۔