آٹا خریدے

صرف لائسنس ہولڈر ڈیلر ہی مل سے آٹا خریدے اور مارکیٹ میں سپلائی کرے گا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)محکمہ خوراک نے سرکاری قیمت پر آٹے کی فروخت کو یقینی بنانے اور مڈل مین کے کردار کو ضابطے میں لانے صوبہ بھر کے آٹا ڈیلرز کے لئے 1 ماہ میں لائسنس ہولڈر ہونا لازم قرار دے دیا، صرف لائسنس ہولڈر ڈیلر ہی مل سے آٹا خریدے اور مارکیٹ میں سپلائی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے آٹا ڈیلرز کے لئے لائسنس ہولڈر ہونا لازم قرار دے دیا ہے۔ لائسنس کے بغیر کوئی ڈیلر آٹے کی خریدوفروخت نہیں کر سکے گا۔ صرف لائسنس ہولڈر ڈیلر ہی مل سے آٹا خریدے اور مارکیٹ میں سپلائی کرے گامحکمہ خوراک کے مطابق فیصلے کو محکمہ خوراک کی نئی پالیسی میں شامل کر لیا گیا ہے، تمام ڈیلرز کو لائسنس ہولڈر بننے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر فوڈ واجد علی شاہ کے مطابق ڈیلر کے مناسب مارجن کو آٹے کی قیمت میں شامل کر لیا گیا ہے۔ فیصلے سے قبل ڈیلر بغیر رجسٹریشن ملوں سے آٹا خریدتے اور من پسند ریٹ پر مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔ڈیلرز اور اس سے آگے کے نیٹ ورک کو مرحلہ وار لائسنس نیٹ ورک میں لارہے ہیں، ڈائریکٹر فوڈ کے مطابق فیصلہ عوام کو آٹے کی خریداری میں تکلیف سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔