امریکی یادگاروں

صدر ٹرمپ کے امریکی یادگاروں کے تحفظ کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے یادگاروں اور مجسموں کے تحفظ کے لیے ایک ایگزیکٹوآرڈرپر دستخط کیے ہیں۔یہ بات انھوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہی۔

انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جن لوگوں نے احتجاج کے دوران یادگاروں کو نقصان پہنچایا ہے انھیں جیل جانا پڑے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ امریکی یادگاروں اور مجسموں کی حفاظت کرنے والے ایک بہت ہی مضبوط ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کروں، ہمارے عظیم ملک کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو جیل کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

یاد رہے کہ امریکا میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی جس دوران تاریخی شخصیات کی یادگاریں تباہ کردی گئیں ۔