ڈونلڈ ٹرمپ 24

صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر حملوں پر اظہار تشویش کیا، یمنی حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ سعودی علی عہد سے کشیدہ صورتحال پر بات چیت ہوئی، ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، جنگ کے خاتمے کے بعد تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مڈ ٹرم الیکشن ایران سے متعلق فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوتے، روسی صدر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، زیلنسکی روس کے ساتھ ڈیل کے بجائے معاہدے تک پہنچنے پر توجہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں