آصف علی زرداری 14

صدر مملکت کی لکی مروت میں پولیس گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت میں پولیس گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔

اپنے بیان میں صدر زرداری نے شہید ایس ایچ او اور دیگر بہادر پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی۔صدر مملکت نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دْعا کی اوران کی ہمت افزائی کی۔ صدر زر داری نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں