آصف علی زرداری 39

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے خیبر اور بنوں میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے۔

بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ وطن عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کےلئے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں