ڈاکٹر عارف علوی 238

صدر مملکت کاکھلاڑی عبدالرشید جونئیر کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیجنڈ ہاکی کھلاڑی عبدالرشید جونئیر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی لیجنڈ عبدالرشید جونیئر نے کھیل کے شعبے میں ملک کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے اہل خانہ اور ہاکی کی دنیا سے اظہارِ تعزیت کیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ ہاکی لیجنڈ عبدالرشید جونیئر نے کھیل کے شعبے میں ملک کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ انہوںنے کہاکہ عبدالرشید جونئیر پاکستان کے بہترین سینٹر فارورڈ تھے، عبدالرشید جونئیر انتہائی متاثر کن شخصیت کے حامل تھے۔ صدر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں