آصف علی زرداری 12

صدر مملکت نے طویل مدت تک خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنیزجنرل کے لیے خصوصی الائونس کی منظوری دیدی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سفارش پر ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنیز جنرل کی سروس کی شرائط و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دیدی۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق اس ترمیم کے تحت ایڈیشنل اٹارنیز جنرل کیلئے سپیشل ایڈیشنل اے جی الائونس متعارف کرایا گیا ہے جو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے طور پر دس سال یا اس سے زیادہ عرصہ خدمت انجام دینے والے افسران کیلئے ہوگا۔

یہ اقدام لا آفیسرز کے کیڈر میں مسلسل خدمات کو تسلیم کرنے اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدے پر ایک دہائی سے زائد خدمات انجام دینے والے افسران کے لیے مالی مراعات کے مناسب انتظام کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ ترمیم منظور شدہ سمری کے مطابق نافذ العمل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں