آصف علی زرداری 55

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کراچی میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نےکہا کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو فوری اور ہر ممکن امداد فراہم کریں۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔انہوں نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں