آصف زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

رائے ونڈ (رپورٹنگ آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے صدرر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج اور مرکزی رہنما چودھری عبدالغفور خاں نے صدر آصف زرداری کے پائوں میں فریکچر پر ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ آصف زرداری کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کررہا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری کے پائوں میں دبئی ائیرپورٹ پر طیارے سے اترتے وقت فریکچر ہوگیا تھا۔ صدر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کے پائوں پر پلستر کرکے 4 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔