صدر عارف علوی 117

صدر عارف علوی کا چلاس میں مکان کی چھت گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چلاس میں مکان کی چھت گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے حادثے میں ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے 9 افراد کی بلندی درجات کے لئے دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعابھی کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں