آصف علی زرداری 55

صدر زرداری کا سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر اظہارتعزیت

ا سلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

جمعہ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام سے دلی تعزیت کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز کا انتقال مملکتِ سعودی عرب اور شاہی خاندان سے عقیدت رکھنے والوں کیلئے باعثِ رنج ہے۔

انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی قیادت اور قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں