آصف علی زرداری 47

صدر زرداری کا تاجکستان کے صدر کی جانب سے اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقع کے بعد تعزیتی پیغام اور یکجہتی پر اظہار تشکر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی جانب سے اسلام آباد میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کے بعد تعزیتی پیغام اور یکجہتی کا اظہار کرنے پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر مملکت نے ہفتہ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان تاجکستان کے دہشت گردی کے خلاف واضح موقف کی قدر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس گھناؤنے فعل کی مذمت اور اس المناک حملے میں جاں بحق معصوم جانوں کے احترام میں متحد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں