آصف علی زرداری 51

صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزاز عطا کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت کی منظوری سے 10 اراکین کو ستارۂ امتیاز اور 5 اراکین کو تمغۂ امتیاز عطا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں