آصف علی زرداری 68

صدرِ مملکت نے قانون شہادت (ترمیمی)بل 2025 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قانون شہادت (ترمیمی)بل 2025 کی منظوری دے دی۔صدرِ مملکت نے نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل کی بھی منظوری دے دی جبکہ کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل کی توثیق کردی ہے۔

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیشِ نظر نظرِثانی کے لیے وزیراعظم کو واپس بھجوا دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ دانش اسکولز کے قیام کی صورت میں صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں