اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے امیرِ بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدرِ مملکت نے نواب صلاح الدین عباسی سے دلی تعزیت، سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔
صدرِ مملکت نے مرحومہ کے بلند درجات اور مغفرت، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا ء کی ۔انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔









