آصف علی زرداری 11

صدرِ آصف علی زرداری کی باجوڑ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے بیرونی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

منگل کو ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے شہدا کی قربانی ہمارے عزم کو مزیدمستحکم کرتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے بیرونی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ صدر مملکت نے شہداکے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں