اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع پشین میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی عکاسی ہے۔
پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔









