صدرمملکت

صدرمملکت کی تاجک ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

اشک آباد(رپورٹنگ آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے تاجک ہم منصب کو افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام سے ہمسایہ ممالک سب سے زیادہ متاثرہوں گے، افغان معیشت بچانے کیلئے افغانستان کے منجمداثاثے بحال کرنےکی ضرورت ہے، ، افغانستان میں امن،مفاہمت اوراستحکام کیلئے مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے، افغانستان میں پائیدارامن خطے میں تجارت اورمعاشی مواقع فراہم کرےگا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی 15ویں سمٹ آف اکنامک آرگنائزیشن میں شرکت کیلئے ترکمانستان پہنچ گئے ،صدرڈاکٹرعارف علوی نے دورہ ترکمانستان کے دوران تاجکستان کے صدرامام علی رحمان سے لاقات کی جس کے دوران کاسا1000منصوبے پرعمل درآمدکاجائزہ لیا ۔

صدر عارف علوی نے پاکستان اورتاجکستان کے مابین تجارت اورسرمایہ کاری کومزیدفروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے تاجکستان کیلئے علاقائی انضمام اوروابط پرروشنی ڈالی ۔ ملاقات میں افغانستان میں انسانی صورتحال کی وجہ سے درپیش چیلنجز پربھی گفتگو ہوئی۔ صدرعارف علوی نے تاجک ہم منصب کو افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں بارے میں آگاہ کیااورکہا کہ افغانستان میں عدم استحکام سے ہمسایہ ممالک سب سے زیادہ متاثرہوں گے، افغان معیشت بچانے کیلئے افغانستان کے منجمداثاثے بحال کرنےکی ضرورت ہے،

صدرمملکت نے زور دیا کہ افغانستان میں امن،مفاہمت اوراستحکام کیلئے مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے،افغانوں کے حقوق کے احترام اورافغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغانستان میں پائیدارامن خطے میں تجارت اورمعاشی مواقع فراہم کرےگا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات پراطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنما ﺅ ں نے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ۔