47

صدرزر داری سے وزیر داخلہ محسن نقوی اور مقبول صدیقی کی ملاقات،مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ کیا گیا ۔ملاقات میں ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

صدرِ مملکت نے داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں