بلاول بھٹو 280

صحت کی سہولیات پاکستان کے عوام کا بنیادی حق ہے،بلاول بھٹو

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات پاکستان کے عوام کا بنیادی حق ہے، عمران خان کی حکومت پاکستانیوں کی صحت خطرے میں ڈال رہی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عالمی یومِ صحت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر چکی ہے، پی ٹی آئی کی نیو لبرل پالیسیاں ہر شہری کیلئے نقصان دہ ہیں،

عمران خان کابینہ کے دو وزرا کو کرپشن کے الزامات پر عہدوں سے ہٹایا جاچکا ہے، دونوں وزرا ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور امپورٹ کے سکینڈلز میں پکڑے گئے تھے، ان وزرا کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں