پنجاب اسمبلی 216

صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر بڑھتے حملوں کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر بڑھتے حملوں کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

یہ ایوان صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوںپر بڑھتے ہوئے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیحی ہونی چاہیے۔لیکن موجودہ دور میں صحافیوں پر تشدداور اغواءکے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔سینئر صحافی احمد نورانی،ابصار عالم ،پرفیسر عمار جان ،اسد طور سمیت کئی صحافیوں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔

ریاست اپنے شہریوں کےلئے ماں کا درجہ رکھتی ہے۔حکومت حق اور سچ کی آواز کو دبانے کےلئے غیر جمہوری اور غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیاکہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا تحفظ یقینی بنائے۔وفاقی حکومت صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے حقوق کا بل جلد از جلد پارلیمنٹ سے پاس کرائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں