کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کلین انرجی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ صاف اور سستی توانائی کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور یہی ایک ماحول دوست اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلین انرجی نہ صرف بجلی کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آج کے دن ہم سب کو ماحول دوست توانائی کے فروغ کے عزم کی تجدید کرنی چاہئے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں ونڈ کوریڈور اور شمسی توانائی کے وسیع مواقع موجود ہیں، جنہیں بروئے کار لا کر توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سولر اور متبادل توانائی کے منصوبوں سے عوام کو مہنگے بجلی بلوں سے نجات ملے گی۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں، سولر انرجی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کئیجارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ہر گھر تک سستی، پائیدار اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔









