ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

“صاحب اللہ کے نام پر گاڑی دیدو” ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے کسٹم حکام سے ضبط شدہ گاڑیاں مفت میں مانگ لیں

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب صوبے میں مختلف نوعیت کے ریونیو اور ٹیکسز وصول کرتا ہے۔اور ہر سال وصولیوں کے اہداف بتدریج بڑھتے ہی جاتے ہیں۔

رواں سال کے دوران ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ریونیو کا حدف 32 ارب روہے دیا گیا۔

لیکن دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ پنجاب حکومت اپنے اس کماو پوت کو اسی کے کمائے گئے پیسوں سے کچھ دینے کو تیار نہیں ہے۔جس کی وجہ سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

انہی میں ایک بڑا مسئلہ نئی گاڑیوں کی خریداری ہے۔محکمے کی اپنی گاڑیاں پرانی، خستہ حال اور کھٹارا ہوچکی ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے کسٹم حکام سے درخواست کی ہے جو نان کسٹم گاڑیاں کسٹم نے ضبط کر رکھی ہیں ان میں سے ایک لینڈ کروزر، پانچ ڈبل کیبن گاڑیاں اور پانچ موٹر کاریں عاریتا” محکمہ ایکسائز کو دی جائیں۔

اس سلسلے میں ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید نے کلکٹر کسٹمز لاہور سے میٹنگز اور کارسپانڈنس بھی کی ہے۔جس کے بعد کسٹم حکام نے رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم کسٹم حکام نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا ہے کہ اس کے عوض محکمے کو ٹوکن منی دینا ہو گی جبکہ گاڑیاں بدستور کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت رہینگی