علیمہ خان 54

شیر افضل کو سنجیدہ لینے والوں پر حیرانی ہے، علیمہ خان

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ منگل کا دن اڈیالہ میں ہماری ملاقات کا دن ہوتا ہے، (کل) منگل کو ہماری ملاقات کا دن ہے، ہم جائیں گے اور وہاں بیٹھیں گے۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جو جو بانی کی رہائی چاہتا ہے وہی ہماری ٹیم کا حصہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی ٹیم ہی ہماری ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہماری ملاقات نہیں کرواتے اور پانی پھینک دیتے ہیں، گزشتہ ہفتے ہمارے اوپر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ علیمہ خان گروپ اور بشریٰ بی بی گروپ محض پروپیگنڈا ہے، شیر افضل مروت کو سنجیدہ لینے والوں پر حیرانی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ عدالتوں میں جھوٹے گواہان پیش کیے جاتے ہیں، یہ کچھ بھی کرلیں ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں