شیری رحمان 16

شیری رحمان کی نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکریٹ پینل کے صدر عبدالرازق سیال اور دیگر کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکریٹ پینل کے صدر عبدالرازق سیال اور دیگر کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پریس کلب ملک میں آزادی اظہار اور خودمختار صحافت کا مضبوط قلعہ ہے، امید ہے نئی قیادت صحافیوں کو درپیش چیلنجز کا جرات اور عزم سے مقابلہ کرے گی۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آزادی صحافت کے تحفظ کی میراث کو آگے بڑھانا نیشنل پریس کلب کی نئی قیادت کی ذمہ داری ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافی برادری کے جائز حقوق اور مؤقف کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوںنے کہاکہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے، آزادی صحافت کے لیے پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں