شیری رحمان 43

شیری رحمان کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ وطن کے محافظوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دشمن کے عزائم کو ناکام بنا رہی ہیں، شمالی وزیرستان اور کرم میں 11 دہشتگردوں کا خاتمہ فورسز کی مؤثر حکمتِ عملی کا واضح ثبوت ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف لڑنے والے بہادر جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک سرزمین کو آخری دہشتگرد تک پاک کرنے کے لیے قربانیوں کا یہ عظیم سفر جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں