اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مظفر آباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئیـ17 ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا گو ہوں۔
انہوںنے کہاکہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وطن کی حفاظت پر مامور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں قوم شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔









