سندھ ہائی کورٹ 50

شہری کا نام بلیک لسٹ سے نہ نکالنے پر سندھ ہائی کورٹ کا وفاقی سیکرٹری داخلہ پر اظہار برہمی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بیرون ملک مقیم محمد عرفان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے سے متعلق درخواست پر عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر ایک ہفتے میں درخواستگزار کا نام بلیک لسٹ سے نہ نکالا تو وارنٹ گرفتاری جاری ہونگے۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو بیرون ملک مقیم محمد عرفان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر عدالت وفاقی سیکریٹری داخلہ پر برہم ہوگئی۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے ڈپٹی اٹارنی جنرل خلیق احمد کی یقین دھانی پر وارنٹ جاری نہیں کررہے۔

اگر ایک ہفتے میں درخواستگزار کا نام بلیک لسٹ سے نہ نکالا تو وارنٹ گرفتاری جاری ہونگے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا۔ عدالتی نوٹس کا وفاقی سیکریٹری داخلہ نے جواب بھی نہیں دیا۔ عدالت نے بیرون ملک مقیم محمد عرفان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں