شہروز، صدف

شہروز، صدف کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں گردش کرنے لگیں

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد کی خبریں تیزی سے گردش کرنے لگیں۔سوشل میڈیا سائٹس پر گزشتہ روز سے ایک ویڈیو خوب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں صدف کنول اور شہروز سبزواری کو گھر کا سودا سلف خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

صدف کنول اس دوران شہروز سبزواری سے کچھ چٹنیاں ڈھونڈنے کا کہہ رہی ہیں۔ ویڈیو کے کمنٹ باکس میں سیکڑوں مداحوں کی جانب سے صدف کنول کے ماں بننے اور اس جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد پر مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔