شہباز گل 224

شہباز گل کا شریف خاندان کیخلاف لندن میں ٹیکس چوری تحقیقات کا دعویٰ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئیں، برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس ادائیگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے، لیکن شریف خاندان لندن میں صرف 20 ٹیکس ادا کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے الزام لگایا کہ بچوں نے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 25 یعنی تقریبا 6 ملین پانڈ ٹیکس چوری کئے، جس کیلئے ہِل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو بھی چھپایا گیا، پاکستان سے نوکروں کے نام پر پیسہ لانڈر کرنے والوں نے سعودی عرب سے لندن پیسہ آمدن نہیں بلکہ اخراجات کی مد میں منگوایا، تاکہ ٹیکسز سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں