میڈیکل بورڈ 507

شہباز شریف کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت نے مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے اپنے چیمبر میں شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی ۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز اور شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔عدالت نے فریقین کے وکلا ء کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں