مریم اورنگزیب 257

شہباز شریف کے خلاف سو پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر شہباز شریف کے جیل میں سو دن مکمل ہونے پر کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف سو پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے پی ڈی ایم سے این آر او لینے کیلئے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو گرفتار کیا ہے۔

عمران خان نے شہباز شریف کو صرف اس لیے گرفتار کیا ہوا ہے کیونکہ وہ خود نالائق، نااہل، چور اور جھوٹے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ شہباز شریف کی ملک چلانے اور عوام کو ریلیف دینے کی پوری تیاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو کاغذ شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے اور میڈیا ٹرائل کیلئے لہرائے جاتے تھے، وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اِس لیے گرفتار ہیں تاکہ عمران صاحب مہنگائی تین سے چودہ فیصد کرنے، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر نہ دینے پر اپنے لیے این آر او لے سکیں اور کوئی ان سے یہ نہ پوچھے کہ سو دن کے پلان کا کیا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں