شہباز شریف

شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب کو ڈینگی قابو کرنے کا گر بتادیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ڈینگی پرقابو پانے کے گر بتا دیئے۔ شہبازشریف نے 2014میں تیارکردہ ڈینگی کنٹرول کرنے کے ایس اوپیز شیئر کردیئے، اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی نوعیت کی گورننس کا تقاضا کرتے دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہمارے تجربات سے فائدہ اٹھا کرعمل کیا جائے، امید ہے حکومت ہمارے طریقہ کار پرعمل کرکے ڈینگی پر قابو پائے گی۔