شہباز شریف فیملی 278

شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن ) شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن

ٹیم تشکیل دیدی گئی ۔نیب لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس کے لیے دو رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دے جوسپیشل

پراسیکیوٹر نیب بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے،نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز

پراسیکیوشن ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔پراسیکیوشن ٹیم شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس

میں پیش ہوگی ۔نیب لاہور نے شہباز شریف فیملی کے خلاف 7ارب سے زائد کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں