شہباز شریف 328

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر کارروائی 21 اپریل تک ملتوی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر کارروائی 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو جیل حکام نے احتساب عدالت میں پیش کیا۔ احتساب عدالت جج کے تبادلے کی وجہ سے شہباز شریف کو احتساب عدالت کے جج اسد علی کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی بیماری کی وجہ سے ان کی حاضری سے استنثی کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت کے جج کے تبادلے کی وجہ رمضان شوگر ملز ریفرنس پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے بیٹے کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر کارروائی 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔ مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت میں جانے سے روکنے پر تنقید کی۔ شہباز شریف سے مسلم لیگ نون کے خواجہ آصف، رانا ثنا، خواجہ سعد، امیر مقام، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنماوں نے ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں